Saturday, December 6, 2014

Zarb e Azeb (Asad Ullah Galib K Qalam Se)

Zarb e Azeb
 اسد اللہ غالب کا نام قارئین کیلئے نیا اور اجنبی نہیں۔ نوائے وقت کے معروف اور مقبول کالم نگار ہیں حالات حاضرہ اور معاشرتی، سیاسی حوالے سے ان کا کالم عرصے سے چھپ رہا ہے۔ ’ضرب عضب‘ اسد اللہ کے قلم سے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی کارروائیوں اور جاں گسل معرکے کی روداد ہے جسے مصنف نے بڑی خوبصورتی اور چابکدستی سے پاک فوج کے سرفروشوں کی بہادری، شجاعت اور شہادتوں کی ایک خون گرما دینے والی ناقابل فراموش روداد بنا دیا ہے۔ آپریشن ’ضرب عضب‘ نے جس طرح ایک محدود مدت میں اپنے معین مقاصد اور اہداف حاصل کیے ہیں اور اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا لوہا منوایا ہے۔ اس پر ایک عالم حیران ہے۔ خوبصورت تحریر اور تصویروں سے مزین یہ کتاب پڑھنے والوں کو یقینا متاثر کرے گی۔

No comments:

Post a Comment

Comments on FB