انور مقصود
انور مقصود حمیدی جو کہ انور مقصود کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔یہ پاکستان کے مشہور سکرپٹ رائٹر،ٹی وی میزبان، مزاح،اور مصنف کے طور پر جانے جاتے ہیں ، اُنہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے بہت سے ڈرامے لکھے جو کہ بہت مقبول ہوئے، انور مقصود 1970سے ٹیلی ویژن کی دُنیا میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور اُن کے ایک اہم نام ہے۔
جائے پیدائش ۔
انور مقصود 07ستمبر1940کو بھارت کے شہرحیدر آباد میں پیدا ہوئے اور پاکستان کے معرضِ وجود کے بعد اپنی فیملی کے ساتھ ہجرت کے پاکستان آ گئے۔
خاندان ۔
انور مقصود ایک معروف خاندان کے فرد ہیں ان کی بہن فاطمہ سریا بجیاپاکستان کی ایک مشہورمصنفہ ہیں جنہوں نے بے شمار ناول لکھیے اور جو بہت مقبول ہوئے۔ان کی دوسری بہن زہرا نگاہ ایک مشہور شاعرہ ہیں ۔اور ان کے بھائی احمد مقصود سندھ کے چیف سیکرٹری رہ چکے ہیں ۔ ان کی بیوی عمرانہ مقصود بھی ایک مشہور ناول نگارا ہیں ۔ اور ان کے بیٹے بلال مقصود پائے کے گٹارِسٹوں میں نام رکھتے ہیں اور پاپ STRINGگلوکار ہیں جو کہ ایک پاپ بینڈ چلاتے ہیں ۔
مصنف کے طور پر۔
ایک مصنف کے طور پر اُنہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے مختلف کامیاب ڈرامے لکھے جو کہ یہ ہیں ۔
- Fifty Fifty (sketch comedy)
- Show Time (comedy interactive show)
- Aangan Terha (drama series)
- Half Plate (theatrical teleplay)
- Fanooni Latifey (teleplay)
- Show Sha
- Aisa Bhi Hota Hai
- Colony 52
- Sitara Aur Mehrunnisa (drama)
- Nadan Nadia (sitcom)
- Loose talk
- Majoo Mian
- Koi Aur Hai
- Hum Pe Jo Guzarti Hai
- Pawney 14 August
- Sawa 14 August
- Silver Jubilee show
- Studio Dhaai (tv programe)
- Studio Paunay Teen (tv programe)
- Talaash (miniseries)
No comments:
Post a Comment